News

Qafla-e-Jannat-ki-alaamat

AW042-frontقافلہ جنت کی علامت

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

انسان اس عارضی دنیا میں ہر چیز دائمی چاہتا ہے حالاں کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس دنیا میں مختصر وقت کے لیے بھیجا ہے اور اس کا مقصد جنت کمانے کی تیاری کرنا ہے۔ قرآن پاک کا اعلان ہے کہ کامیاب انسان وہ ہے جسے اللہ نے جہنم سے بچا لیا اور جنت میں داخل کردیا۔ جنت کس کا ٹھکانہ ہے؟ اس میں داخل ہونے والے کون لوگ ہیں؟ اور جنت کے حصول کا طریقہ کیا ہے؟ اور جنت جانے والے قافلے کی علامت کیسے معلوم ہو؟

شیخ العرب والعجم مجدد زمانہ عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے وعظ ’’قافلۂ جنت کی علامت‘‘ میں ان تمام سوالات کا جواب موجود ہے۔ اس میں حضرت والا نے جنت جانے والے لوگوں کی علامات اور پہچان قرآن پاک اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں جس اثر انگیز انداز میں بیان فرمائی ہیں وہ انتہائی قابل وجد ہے۔ اس وعظ کو پڑھنے کے بعد راہِ جنت پر چلنا آسان ہوجاتا ہے اور سیدھی راہ سے گمراہ کرنے والے راستوں کی پہچان ہوجاتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates