News

Owliya ALLAH ki pehchaan

AW082-frontاولیاء اللہ کی پہچان

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

اللہ تعالیٰ جس بندے کو اپنا دوست اور اپنا ولی بنانا چاہتے ہیں اس کے دل میں اپنے کسی ولی کی محبت پیدا فرما دیتے ہیں پھر وہ ان کے پاس آنے جانے لگتا ہے۔ اس نیک صحبت کی برکت سے آہستہ آہستہ ایک دن وہ خود بھی اللہ کا ولی ہوجاتا ہے۔ اللہ کے یہ اولیاء کہاں ہوتے ہیں، ان کی تلاش کیسے کی جائے اور کیسے معلوم ہو کہ یہ سچے اولیاء اللہ ہیں؟

شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’اولیاء اللہ کی پہچان‘‘ میں سچے اللہ والوں کی بہت سی علامات بیان کی ہیں مثلاً وہ متبع شریعت و سنت ہوتے ہیں، ہر قسم کے چھوٹے بڑے گناہوں سے بچتے ہیں، اپنے اخلاق اور معاملات میں سچے اور کھرے ہوتے ہیں اور مخلوق خدا پر شفیق اور مہربان ہوتے ہیں۔ حضرت اقدس کا ارشاد ہے کہ اگر کسی کو اللہ والوں کے نام پر دھوکے باز، پاکٹ مار اور جعلی پیر ملتے ہیں تب بھی وہ تھک ہار کر صحیح اللہ والوں کی تلاش نہ چھوڑے، اپنا کام جاری رکھے تو ایک نہ ایک دن اس کے اخلاص کی برکت سے اللہ تعالیٰ اسے اپنے نیک اور مخلص بندوں تک پہنچا ہی دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates