فیضان حرم
حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ
انسانیت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے محسن کو کبھی ناراض نہ کریں۔ ہمارے سب سے بڑے محسن اللہ تعالیٰ ہیں جو رات دن ان گنت نعمتوں سے نوازتے رہتے ہیں۔ اگر گننے بیٹھے تو انسان رب کی طرف سے اپنے اوپر نازل کردہ صرف ایک دن کی نعمتیں شمار نہیں کرسکتا۔ بندوں پر اللہ تعالیٰ کا حق ہے کہ اس کی نعمتیں استعمال کرکے اس کو ناراض نہ کریں اور ہر وقت اس کی رضا جوئی کے اعمال میں لگن سے مگن رہیں۔
شیخ العرب والعجم مجدد زمانہ عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا یہ وعظ ’’فیضانِ حرم‘‘حرمِ مکہ کے انوارِات کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ حضرت والا کے عاشقانہ رنگ میں ڈوبے الہامی علوم پر مبنی ہے۔ اس وعظ میں حضرت والا نے اپنے دلآویز اور دلکش انداز میں شریعت کے احکامات اور تصوف کے نکات کو عام فہم تمثیلات سے بیان فرمایا ہے جو پڑھنے والے کو عمل کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا کرتے ہیں