News

TULU’ e AFTAAB e UMEED

AW096-frontطلوع آفتاب امید

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات سے مایوسی کو حرام فرمایا ہے کیوں کہ اس سے بندہ اللہ سے دور ہوجاتا ہے، دوبارہ اللہ کا قرب پانے کو ناممکن سمجھتا ہے اور کہتا ہے کہ میرے اتنے گناہ کیسے معاف ہوں گے؟ یہ مایوسی اللہ کی محبت اور قرب کے لیے حجاب بن جاتی ہے۔ اس حجاب کو دور کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے بندوں کی تسلی کا مضمون ’’اے میرے گناہ گار بندو! میری رحمت سے ہرگز مایوس نہ ہونا‘‘ کے الفاظ سے نازل فرمایا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان شانِ کرم ہے کہ گناہ میں ملوث بندوں کو میرے بندے کہہ کر مخاطب فرمارہے ہیں۔

شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’طلوع آفتاب امید‘‘ میں قرآن و حدیث میں وارد مضامین کی روشنی میں گناہوں پر نادم بندوں کو توبہ کرنے پر اللہ کی رحمت و مغفرت سے وہ وہ امیدیں دلائی ہیں جنہیں پڑھ ایسا کوئی نہیں ہوگا جو آگے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی رحمت و مغفرت کے خزانے حاصل نہ کرلے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates