News

ولی اللہ بننے کے پانچ نسخے

AW045-front

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

لوگ رات دن اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جس پر اللہ کا فضل ہو اس کی کیا علامت ہوتی ہے؟اس کی علامت یہ ہوتی ہے کہ وہ گناہوں کو چھوڑ کر تقویٰ اختیار کرنے لگتا ہے۔ جو اللہ کی نافرمانی سے بچ جاتا ہے یہ اس پر اللہ کے فضل کی نشانی ہے۔ایسے بندے تقویٰ کی برکت سے اللہ کے مقرب ہوجاتے ہیں اور ان کو اللہ تعالیٰ اپنے اولیاء کے گروہ میں شامل فرمالیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس گروہ اولیاء کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں’’یاد رکھو کہ جو اللہ کے دوست ہیں ان کو نہ کوئی خوف ہوگا نہ وہ غمگین ہوں گے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اور تقویٰ اختیار کیے رہے، ان کے لیے خوشخبری ہے دنیوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی۔‘‘

شیخ العرب والعجم مجدد زمانہ عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’ولی اللہ بننے کے پانچ نسخے‘‘ میں اللہ تعالیٰ کی دوستی حاصل کرنے یعنی ان کے اولیاء کی جماعت میں شامل ہونے کے پانچ نسخے بیان فرمائے ہیں۔ ان نسخوں پر عمل کرکے لوگ ہمیشہ سے ولایت حاصل کررہے ہیں۔ یہ حضرت والا کا خاصہ ہے کہ ان نسخوں کو اتنے دل نشیں انداز میں بیان فرمایا ہے کہ ان پر عمل کرنا ذرا بھی مشکل نہیں رہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates