News

WALIULLAH bnaany waly 4-amaal

AT033-Frontولی اللہ بنانے والے چار اعمال

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

اللہ کا ولی بنانے والے اعمال کون سے ہیں اس کا علم کم لوگوں کو ہوتا ہے۔ یہ علم علماء اور اہل اللہ کی صحبتوں ہی سے حاصل ہوتا ہے۔

عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے کتابچے ’’ولی اللہ بنانے والے چار اعمال‘‘ میں قرآن پاک اور احادیث مبارکہ میں وارد چار ایسے اعمال بیان فرمائے ہیں جن پر عمل کرنے سے ان شاء اللہ پورے دین پر عمل کرنے کی توفیق ہوجائے گی۔

ان اعمال پر استقامت حاصل کرنے کے لیے حضرت اقدس نے ذکر کی چار نہایت آسان تسبیحات کی نصیحت اور ایسے عظیم الشان فضائل بیان فرمائے ہیں جو عمل کرنے کی آتش شوق کو بھڑکاتے ہیں۔حضرت اقدس نے اللہ تعالیٰ کا دھیان جمانے والے دو مراقبے بھی ذکر فرمائے ہیں جو گناہوں سے بچانے کا بہت مؤثر ذریعہ ہیں۔

اس کتابچے کا مطالعہ دنیا بھر کے ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کیوں کہ اس میں وارد تمام اعمال قرآن و حدیث سے اس طرح مستنبط اور مدلل ہیں جنہیں کسی طور پر ناقابل عمل کہہ کر رد نہیں کیا جاسکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates