News

Tulabah aur Mudrarriseen se Khasosi khitab

gfgfgfgfgطلبہ و مدرسین سے خصوصی خطاب

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا وعظ ’’طلبہ و مدرسین سے خصوصی خطاب‘‘جامعہ اشرف المدارس کراچی کے شعبۂ کتب کے آغاز پر علماء اور طلباءسے خصوصی خطاب پر مشتمل ہے۔ حضرت اقدس نے تحصیل علم کی نیت کو اس عمل کی بنیاد قرار دے کر علم کی کثرت اور برکت کی وہ عجیب وغریب تشریح فرمائی ہے جو پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے، حضرت نے اس موقع پر علم کی برکت حاصل کرنے کا طریقہ بھی بیان فرمایا اور علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر عمل پیرا ہونے پر بھی زور دیا۔ اعمال صالحہ کی پابندی اور گناہوںسے بچ کر تقویٰ اختیار کرنے کو علم دین کا حاصل فرمایا اور اپنے اکابر کے حصولِ علمِ دین، علم پر عمل، علم اور علماء و مشایخ کا ادب کرنے کے مختلف واقعات سبق آموز انداز میں بیان فرمائے ہیں۔

حضرت اقدس نے مختلف علاقوں اور زبانوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کرام کو ایک نہایت اہم نصیحت یہ فرمائی کہ محبت الٰہیہ کی بنیاد زبان اور رنگ پر نہیں بلکہ تقویٰ اور اعمال صالحہ پر ہے۔ علم، توکل، اخلاص، تقویٰ اور ادب کے مضامین پر مشتمل یہ وعظ صرف علماء اور طلباء ہی کے لیے نہیں ہر ایک کے لیے نہایت مفید ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates