News

Tazkia e nafs

AW012-frontتزکیہ نفس

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

آج مسلمان دنیا کے مشغلوں میں مصروف ہو کر اپنی آخری منزل بھول چکا ہے۔نفس و شیطان نے انسان کو دنیا کی عارضی اور فانی لذت میں ایسا ڈالا کہ وہ جنت کی دائمی خوشیاں اور راحتیں حاصل کرنے کی اور جہنم کی دائمی مصیبت اور عذاب سے بچنے کی فکر چھوڑ بیٹھا۔ نیز عام لوگ ہر وقت سبحان اللہ سبحان اللہ پڑھتے رہتے ہیں لیکن یہ ذکر اس وقت تک کامل اثر نہیں کرتاجب تک محبت سے نہ کیا جائے۔

شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا یہ وعظ ’’تزکیۂ نفس‘‘ اسی موضوع پر ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی معرفت و محبت کیسے حاصل کرے اور اپنے خالق کو کس طرح راضی کرکے جنت کی دائمی نعمتیں حاصل کرے۔ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لیے نفس کو گناہوں سے بچانا انتہائی ضروری ہےاور اسی کا نام تزکیۂ نفس ہے۔ حضرت والا نے اپنے اس وعظ میں تزکیۂ نفس کے طریقوں کو انتہائی عام فہم انداز میں نہایت مؤثر طریقے سے سمجھایا ہے جو تزکیہ نفس  کے لیے نہایت نافع ہے۔

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates