News

Tareeq illlah

AW081-frontطریق اِلَی اللہ

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

حدیث پاک میں ہے کہ قیامت کے دن کی ہولناکیوں اور نفسا نفسی کے عالم میں عرش کا سایہ حاصل کرنے والے خوش نصیب انسانوں میں ایک گروہ ان نوجوانوں کا بھی ہوگا جنہوں نے اپنی جوانی اللہ کی عبادت میں بسر کی ہوگی۔حیات انسانی کا سب سے بہترین دور جوانی کا ہے جس میں کام کرنے کا جذبہ، صلاحیت اور طاقت اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ اس طاقت کا استعمال اگر اللہ تعالیٰ کی راہ طے کرنے میں، عبادات مثلاً نوافل، تلاوت اور ذکر کی کثرت اور گناہوں سے بچنے میں کیا جائے تو انسان بہت جلد ولی اللہ ہوجاتا ہے۔

شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’طریق الی اللہ‘‘ میں خاص طور پر نوجوانوں کو ان کی جوانی برباد ہونے سے بچانے کے لیے نہایت قیمتی نصائح بیان فرمائی ہیں۔ حضرت اقدس نے اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں نوجوانوں کو پاکیزگی اور عفت سے زندگی گزارنے کے لیے قرآن و حدیث کے وہ اعمال بتائے ہیں جو ان کو اللہ والا بنانے کے لیے بہت مؤثر ثابت ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates