سکون قلب کی بے مثال نعمت
حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ
موجودہ دور میں دنیا کے ہر انسان کا مشترکہ مسئلہ اطمینان وسکون کا حصول ہے۔ ہر شخص، ہر وقت، ہر عمل کے ذریعہ حصولِ سکون کی جستجو میں مصروفِ عمل ہے۔ لیکن اس ساری تگ و دَو کے باوجود اس گوہرِ مراد کا ہاتھ نہ آنا حیران کُن امر ہے۔ ہزاروں طریقے اختیار کرنے اور سکون بخش دواؤں کے استعمال کے بعد بھی بے سکونی اپنی جگہ موجود ہے۔
ان ساری کاوشوں سے ظاہر ہوگیا کہ سکون کا حصول انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہے بلکہ عطیۂ خداوندی ہے۔ خدا سے خدا کے اس عطیہ کو حاصل کرنے کے لیے کیا طریقے اختیار کیے جائیں، عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا یہ وعظ اسی کی رہنمائی کرتا ہے۔ قرآن اور حدیث کے حوالوں سے مُدلل یہ وعظ بلاشبہ حصولِ سکون کا آسمانی نسخہ ہے۔