News

Suhbate shaikh ki ahmiyyat

AW092-frontصحبت شیخ کی اہمیت

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

ہر انسان کے نزدیک کامیابی کا معیار الگ ہے۔ لیکن اصل کامیابی کے بارےمیں  اللہ تعالیٰ کا قرآن میں اعلان ہے کہ جس کو جنت میں داخل کردیا گیا اور دوزخ سے بچا لیا گیا وہ کامیاب ہوگیا۔ دوزخ سے بچنے اور جنت میں جانے کا راستہ کوئی نہیں جان سکتا تھا اگر اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء کے ذریعے اس منزل کی راہ سے آگاہ نہ فرماتے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کی امت میں علماء کرام اور مشایخ عظام امت تک دین کے احکامات پہنچانے کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔

شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’صحبت شیخ کی اہمیت‘‘ میں اس بات کا ذکر فرمایا ہے کہ مشایخ اہل اللہ کی صحبتوں سے احکامات دین پر عمل پیرا ہونے میں بھی مدد ملتی ہے اور علم دین کی صحیح سمجھ بھی ان ہی کی برکتوں سے حاصل ہوتی ہے ورنہ احکامات دین کو غلط طور پر سمجھنے کے باعث انسان سیدھی راہ سے بھٹک کر گمراہ ہوجاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates