News

Saya e Arsh Ka Husool

xcxسایئہ عرش کا حصول

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃاللہ علیہ کا یہ وعظ ’’سایۂ عرش کا حصول‘‘ کائنات کی سب سے اہم ضرورت یعنی مغفرتِ کاملہ کے حصول پر مبنی ہے۔ حضرت والا کے ارشاد کے مطابق قیامت کے دن عرش کا سایہ ملنا مغفرت ہونے کی علامت ہے۔ اس وعظ میں حضرت والا نے مخصوص انداز میں اپنے دردِ دل کی ترجمانی کرتے ہوئے اس حدیث کی نہایت دل فریب اور دل نشین انداز سے شرح فرمائی ہے جس میں اُن اعمال کا ذکر ہے جو مسلمانوں کے لیے قیامت کے دن سایۂ عرش کے حصول کا ذریعہ بنیں گے۔ حضرت والا نے جس پُر اثر اور سہل انداز میں اِن اعمال کی شرح فرمائی ہے اس کے باعث شاید ہی کوئی مسلمان ایسا ہو جس کے لیے اِس حدیث میں وارد اِن اعمال پر عمل کرنا ممکن نہ رہے جن کی بدولت قیامت کے دن اسے عرش کا سایہ ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates