News

Sabr aur muqam e siddiqeen

AW034-frontصبر اور مقام صدیقین

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

بندگی کا اعلیٰ ترین مقام اللہ تعالیٰ کی مرضی پر راضی رہنا ہے۔مسلمان کا یہ عقیدہ کہ کوئی کام اللہ کی مرضی اور مصلحت کے بغیر نہیں ہوتا اس کے غم کو ہلکا کردیتا ہے۔ جو بندہ غم و صدمہ سہہ کر دل سے اللہ کے حکم کے آگے سر تسلیم خم رکھتا ہے اس کے ارفع و اعلیٰ مقام تک پہنچنے والے لوگ کم ہی ہوتے ہیں۔ صدمہ و غم کی حالت میں صبر سے کام لینے کا حکم انسان کو حالتِ غم میں صدمہ سہنے کا حوصلہ دیتا ہے۔

شیخ العرب والعجم مجدد زمانہ عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی اہلیہ محترمہ کے انتقال کے بعد حالتِ صدمہ و غم میں رضا بالقضاء کے مقامِ عبدیت سے تعزیت کا یہ وعظ ’’صبر و مقامِ صدیقین‘‘ بیان فرمایا تھا۔ اس وعظ میں جہاں حضرت والا نے اپنی ذات پر گزرنے والے صدمہ و غم کی حالت کو بیان فرمایا وہیں اللہ تعالیٰ کی رضا پر دل سے راضی رہنے کی کیفیت بھی بیان فرمائی جو آج بھی غمزدہ دلوں کی تسلی کے لیے مرہم کا کام دیتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates