News

Qurb e ilahi ki manzilain

AW075-frontقرب الٰہی کی منزلیں

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

دین کی تبلیغ بلاشبہ نہایت اہم اور عظیم المرتبہ عمل ہے۔ کام جتنا بلند ہوتا ہے اس کے لیے اہلیت بھی اتنی ہی اعلیٰ مرتبے کی درکار ہوتی ہے۔ دین کی تبلیغ جیسے نہایت حساس امور کی انجام دہی کرنے والوں کو جن خصوصیات کا حامل ہونا چاہیے فقہاء کرام نے اس کی وضاحت فرمادی ہے۔

شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’علم اور علماء کرام کی عظمت‘‘ میں قرآن و حدیث کی روشنی میں نہایت مدلل انداز میں تبلیغ دین کا کام کرنے والے احباب سے خطاب فرماتے ہوئے ہر معاملے میں علمائے کرام سےرہنمائی اور ان کا ادب کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔ شریعت کے احکامات جس طرح علماء کرام سمجھتے ہیں وہ عام مسلمان کے بس کی بات نہیں۔ شریعت و سنت سے ہٹ کر جو بھی کام کیا جائے گا وہ ہرگز مقبول نہیں ہوگا۔ اسی لیے حضرت اقدس نے خصوصاً تبلیغ دین کا کام کرنے والے حضرات کو ہر ہر قدم پر علماء کرام کی رائے حاصل کی ترغیب دی ہے تاکہ دین کے صحیح احکامات لوگوں تک پہنچیں اور ان کی محنت بارگاہِ الٰہی میں درجۂ مقبولیت کو پہنچے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates