News

Qomiyat o Sobaaiyat ki islah

AT024-Front

قومیت و صوبائیت اور زبان و رنگ کے تعصب کی اصلاح

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

تعصب قومی ہو یا صوبائی، قبائلی ہو یا لسانی ہر شکل میں امت کی اجتماعیت اور اتحاد کے لیے زہر قاتل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام نے زمانۂ جاہلیت کی ہر قبیح رسم کی طرح اس مرض کی بھی جڑ کاٹ دی۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں واضح طور پر اعلان فرمادیا کہ تم میں سے کوئی برتر نہیں سوائے اس کے جو تقویٰ اختیار کرے۔

عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے رسالے ’’قومیت و صوبائیت اور زبان و رنگ کے تعصب کی اصلاح‘‘ میں نہ صرف تعصبات سے ہونے والے نقصانات کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی فرمائی ہے بلکہ قرآن و حدیث سے مزین دلائل کی روشنی میں ان کے ازالے اور ان سے بچاؤ کی تدابیر بھی نہایت مؤثر انداز میں بیان فرمائی ہیں۔ موجودہ صورت حال کے تناظر میں اس رسالے میں موجود باتوں پر عمل پیرا ہونا حقیقی معنوں میں ہر فرد کی ضرورت ہے۔ اس رسالے کا مطالعہ تعصب کی لگی ہوئی آگ ٹھنڈی کرنے کا تیر بہ ہدف نسخہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates