News

Maqsad e hayaat

AW015-frontمقصد حیات

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

اللہ تعالیٰ نے انسان کو دیگر مخلوقات سے جو امتیازی صفت عطا فرمائی ہے وہ اس کا عقل و شعور ہے۔ عقل سے نوازنے کا مقصد اسے صرف دنیا پر لگانا نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور ناراضگی کو پہچاننا، اپنے اصل وطن کے لیے تیاری کی فکر کرنا اور راہِ راست سے گمراہ کر کےجہنم میں لے جانے والے اعمال سے بچنے کی کوشش کرنا ہے۔

شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے اس وعظ ’’مقصدِ حیات‘‘ میں انسان کی توجہ اسی جانب مبذول کرائی ہے کہ دنیا کی لذتیں، راحتیں اور نعمتیں  انسان کا سببِ حیات ہیں، مقصدِ حیات نہیں ہیں۔ ان سے اس طرح دل لگانا جو آخرت کی فکر و تیاری سے غافل کردے انتہائی درجے کی نادانی ہے۔ سمجھ دار انسان وہی ہے جسے دنیا کی عارضی رنگ رلیاں، زیب و زینت اور چمک دمک آخرت کی نہ ختم ہونے والی زندگی کی نعمتوں سے غافل نہ کرسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates