News

Manazil e suluk

AW010-frontمنازل سلوک

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

احکامِ شریعت پر محبت کے ساتھ عمل کرنے کا نام تصوف ہے۔ جو تصوف خلاف شریعت و سنت ہو وہ اللہ کے یہاں مقبول نہیں بلکہ مردود ہے۔ انسان جس طرح دنیاوی ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے ہر دم کمر بستہ رہتا ہے، آگے سے آگے بڑھنے کی دُھن میں جان، مال اور وقت سب جھونک دیتا ہے، اللہ کی راہ میں اس تن دہی سے ترقی کی منازل طے کرنے کا شوق ولگن نہیں رکھتا۔ اس کا سبب اللہ و رسول کی معرفت و محبت اور فکرِ آخرت میں کمی ہے۔

 شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ  کا یہ وعظ ’’منازلِ سلوک‘‘ اس محبت و فکر کو بڑھانے میں نہایت معاون و مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس وعظ میں حضرت والا نے جہاں تصوف کے متعدد مسائل کو قرآن و حدیث سے مدلل کیا ہے وہیں اللہ کا راستہ طے کرنے کے لیے جن احکامات پر عمل کرنا ضروری ہوتا ہے ان کی نشاندہی بھی کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates