News

Lazzat E Zikr Aur Lutf E Tark E Gunah

AW046-frontلذت ذکر اور لطف ترک گناہ

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

اللہ تعالیٰ کے نام کی لذت کائنات کی عظیم ترین نعمت ہے۔ اس نعمت کا احساس ان ہی لوگوں کو ہوتا ہے جن کا دل گناہ کی نجاستوں سے پاک ہوگیا ہو۔ جیسےبیمار آدمی کو اچھی سے اچھی غذا کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا اسی طرح گناہوں میں مبتلا رہنے والوں کو اللہ تعالیٰ کے نام پاک کی لذت کا ادراک نہیں ہوتا۔گناہ کا ایک دنیاوی عذاب یہ بھی ہے کہ ایسے شخص کا دل ہر وقت بے چین رہتا ہے جب کہ متقی کے دل پر اللہ تعالیٰ  آسمان سے سکون نازل فرماتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ہر حال میں مست و شاداں رہتے ہیں۔

شیخ العرب والعجم مجدد زمانہ عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہنے اپنے وعظ ’’ لذت ذکر اور لطف ترک گناہ ‘‘ میں اسی مضمون کو بیان فرمایا ہے کہ ذکر و تلاوت اور عبادات کی لذت حاصل کرنا ہے تو سب سے پہلے گناہوں کے زہر سے نجات پاکر صحت روحانی حاصل کریں پھر اللہ کا نام لینے میں ایسا مزہ آئے گا کہ محسوس ہوگا کہ زمین سے آسمان تک شربت روح افزا گھلا ہوا ہے

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates