News

Karamte Taqwa

bvcbکرامت تقویٰ

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

گناہ ایسی خراب اور منحوس چیز ہے جو بلائیں اور پریشانیاں ساتھ لاتی ہے۔ گناہوں کا دنیاوی نقصان یہ بھی ہے کہ لوگوں کے دلوں میں اس کا احترام نہیں رہتا بلکہ سب کی نظروں میں ذلیل و رسوا ہوتا ہے۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے بندوں کو گناہوں کی نحوست کے اثرات و ذلت کے کنویں سے نجات دلانے کے لیے توبہ و استغفار کا وظیفہ عنایت فرمایا ہے۔

شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’کرامت تقویٰ‘‘ میں مختلف گناہوں کے نقصانات بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے بچنے کے نسخے بھی عنایت فرمائے ہیں۔ حضرت اقدس نے گناہوں سے بچ کر تقویٰ والی حیات اختیار کرنے کی ضرورت و اہمیت کے بارے میں قرآن و حدیث کے دلائل سے مدلل بیان فرمایا ہے۔ تقویٰ کی ایک کرامت کے بارے میں حضرت فرماتے ہیں کہ مخلوق تو کیا اگر اللہ کی نظروں میں بھی اکرام چاہتے ہو تو تقویٰ سے رہو کیوں کہ اللہ تعالیٰ متقی کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں کہ اللہ کے نزدیک اکرام والا وہی ہے جو گناہوں اور اللہ کی نافرمانیوں سے بچ کر تقویٰ سے رہتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates