News

Ishq-e-risaalat ka saheeh Mafhoom

AW036-frontعشق رسالت ﷺ کا صحیح مفہوم

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق ہر امتی کے ایمان کا جزو ہے۔ جس امتی کے دل میں اپنی جان، اپنے مال اور آل اولاد سے بڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت نہیں وہ اپنے ایمان کا جائزہ لے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے امتیوں کے لیے اس عشق کے اظہار کی بھی حدود مقرر کی ہیں۔ شریعت کی قائم کردہ حدود توڑ کر عشق رسالت کا اظہار کرنا اس عشق کی توہین ہے اعزاز نہیں۔

شیخ العرب والعجم مجدد زمانہ عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’عشق رسالت کا صحیح مفہوم‘‘ میں قرآن و حدیث کے دلائل کی رُو سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کے اظہار کی شرعی حدود بیان فرمائی ہیں۔ اس وعظ میں حضرت والا نے واضح کیا ہے کہ صحابہ کرام نے اسوۂ رسول کی اتباع میں جس طرح عشق رسالت کی حدود کا خیال رکھا ہے وہ تاقیامت امتیوں کے لیے رہنمائی حاصل کرنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates