News

Ilaj ul ghazab

AW121-frontعلاج الغیبت

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

آج کل ایک مرض بہت عام ہے حالاں کہ اس مرض کے بارے میں سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: غیبت زِنا سے بھی زیادہ شدید گناہ ہے۔ اس کا شمار ان عظیم گناہوں میں ہوتا ہے جن پر آخرت میں جہنم کی وعید ہے۔ قیامت کے دن غیبت کرنے والے کی نیکیاں اس کو دے دی جائیں گی جس کی غیبت کی گئی ہے۔ غیبت کہتے ہیں کسی کی غیر موجودگی میں اس کا سچا عیب بیان کرنے کو اور بہتان کہتے ہیں کسی پر جھوٹا الزام لگا کر اس کی رسوائی اور برائی بیان کرنے کو۔

شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’علاج الغیبت‘‘ میں غیبت کے گناہ کی حقیقت، اس سے بچنے کی تدابیر اور اس کی معافی و تلافی کے طریقے نہایت مؤثر اور احسن انداز میں بیان فرمائے ہیں۔ اس وعظ کے مطالعے سے غیبت کے سنگین گناہ کی اہمیت واضح ہوتی ہے اور اللہ کی ناراضگی کا باعث بننے والے اس عملِ بد سے بچنے کے طریقوں کا علم ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates