News

Hayaat-e-taqwaa

AW019-frontحیات تقویٰ

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

بعض سالکین بوجہ لاعلمی کے گناہوں کے تقاضوں کو تقویٰ کے منافی سمجھتے ہیں اور اس وجہ سے ان تقاضوں سے سخت پریشان رہتے ہیں حتیٰ کہ شیطان ان کو بہکاتا ہے کہ ان  تقاضائے معصیت کے ہوتے ہوئے تم اللہ والے نہیں بن سکتے لہٰذا غیر صحبت یافتہ اور حقیقت دین و تصوف سے ناآشنا نہ جانے کتنے لوگ معصیت اور تقاضائے معصیت میں فرق نہ کرسکے اور مایوس ہوکر منزل قربِ حق سے محروم ہوگئے۔

شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے اس وعظ ’’حیاتِ تقویٰ‘‘ میں نصِ قرآنی سے ثابت فرمایا کہ گناہوں کے تقاضے راہ سلوک میں میں قطعاً مضر نہیں، ان تقاضوں پر عمل کرنا مضر ہے ۔ بلکہ اگر یہ تقاضے نہ ہوں تو کوئی متقی بن ہی نہیں سکتا ۔حضرت والا کاقرآنی آیات و احادیث پاک سے مدلل یہ وعظ مایوس سالکین طریق کے لیے نسخہ کیمیااور آفتاب امید ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates