News

Harmain sharifain main hazri ke adaab

AT009-Frontحرمین شریفین میں حاضری کے آداب

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جنہیں حرمین شریفین کہا جاتا ہے سارے عالم میں محترم اور مکرم ترین جگہیں ہیں۔ جیسے یہ خود محترم ہیں ایسے ہی یہاں حاضری کے وقت ان کے ادب و احترام کا ہر لحظہ دھیان رکھنا بھی ضروری ہے۔ یہاں صادر ہونے والی ذرا سی غفلت یا بے ادبی راندۂ درگاہ ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔

عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے رسالے ’’حرمین شریفین میں حاضری کے آداب ‘‘ میں زائرین کعبہ اور روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ادب، محبت اور عظمت کے نکات پر مبنی ہدایات و نصائح بیان فرمائی ہیں۔ عازمین حج و عمرے کے لیے ان پر عمل پیرا ہونا نہایت سعادت کی بات ہے۔ اس کے علاوہ حضرت والا کے مشہور زمانہ ولی اللہ بنانے والے چار اعمال بھی اس رسالے میں شامل کیے جارہے ہیں تاکہ حرم ہو یا عجم مسلمان پر ہر جگہ اللہ کا ولی بن کر رہنا آسان ثابت ہو۔ اس رسالے کی تیسری نمایاں خصوصیت حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی اللہ کے حضور مناجات اور درد بھری دعاؤں کی شمولیت ہے۔ حضرت والا نے جس طریقے سے تڑپتے ہوئے دل اور اشکبار آنکھوں اور آہ و فغاں کے ساتھ دعائیں مانگی ہیں وہ ایک عالم کو دعا مانگنے کا قرینہ سکھا گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates