News

Haqooq ur rijal

AW063-frontحقوق الرجال

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

میاں بیوی کا تعلق بظاہر دنیا کی ایک ضرورت نظر آتی ہے لیکن اگر اس تعلق کو اللہ کے احکام کے مطابق قائم رکھا جائے تو یہ تعلق جنت حاصل کرنے کا آسان ذریعہ بن جاتا ہے۔اسی لیے اللہ اور اس کے رسول نے اس تعلق کو بہت اہمیت دی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ تعلق معاشرے کے اخلاقی استحکام کا بنیادی جز بھی ہے۔ مغربی معاشرہ اسلام کے پیش کردہ اس پاکیزہ تصور سے خالی ہے اور یہی اس کی اخلاقی تباہی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔شیطان کو اپنے شاگردوں کے جس کام سے سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے وہ میاں بیوی کے درمیان تعلقات کا خاتمہ ہے۔

شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’حقوق الرجال‘‘ میں اس اہم معاشرتی مسئلہ کو اپنے تجربے اور اسلام کے بیان کردہ احکامات کی روشنی میں نہایت عام فہم اور دل پر اثر کرنے والے انداز میں اس طرح بیان فرمایا ہے کہ میاں بیوی اپنے اپنے ذمے عائد حقوق کو پہچان کر اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کی خاطر ان پر عمل کریں تو ہر گھر دنیا ہی میں جنت کا نمونہ بن سکتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates