News

Gunahoon se bachne ka rasta

fdgfgگناہوں سے بچنے کا راستہ

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ اے نبی آپ نصیحت فرمائیں، نصیحت ایمان والوں کو نفع دیتی ہے۔ علماء کرام اس آیت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر کوئی یہ کہے کہ ہم کو دین کی بات یا وعظ و نصیحت سے نفع نہیں ہوتا تو وہ اپنے ایمان کی خیر منائے۔ اگر نصیحت نفع نہیں دے رہی تو اس کا مطلب ہے کہ اس کے دل میں نہایت کمزور درجے کا ایمان ہے جو اس کے دل کی تباہی کی واضح علامت ہے۔

شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’گناہوں سے بچنے کا راستہ‘‘ میں دل کی تباہی کی وجوہات اور علامات قرآن و حدیث کی روشنی میں نہایت مفصل انداز میں بیان فرمائی ہیں۔ حضرت اقدس نے دل کی تباہی کو گناہوں سے نہ بچنے کی ایک بڑی وجہ فرمایا ہے۔ اسی لیے اس وعظ میں مختلف گناہوں کی خرابیوں اور ان سے بچنے کا راستہ ایسے پیارے اور دل نشین انداز میں بیان فرمایا ہے جو دلوں پر اثر کیے بغیر نہیں رہتا اور جس کی برکت سے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں گناہوں کی دلدل سے نجات پا کر حیات طیبہ کی حامل ہوئی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates