News

Fazail e taubah

AW002-frontفضائل توبہ

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

انسان بعض اوقات اپنی بشری کمزوری کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا ارتکاب کر بیٹھتا ہے جس کے باعث بعض لوگ یہ کہنے لگتے ہیں کہ ہمارا یہ گناہ کیسے معاف ہوگا، گویا معاذ اللہ اپنے گناہوں کو اللہ کی رحمت سے بڑا سمجھنے لگتے ہیں، یوں شیطان کو اللہ کی لامحدود رحمت سے مایوس کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔ اس وعظ میں عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے نہایت صراحت کے ساتھ قرآن اور حدیث کی روشنی میں واضح فرمایا ہے کہ اللہ والوں سے تعلق کی برکت سے گناہوں سے توبہ کی توفیق نصیب ہوجاتی ہے، گناہوں سے توبہ کرنے والا ایسا ہوجاتا ہے جیسے اس نے گناہ کیے ہی نہ ہوں پھر تائب ہوکر اللہ کا محبوب ہوجاتا ہے۔ شریعت کے مطابق گناہوں سے معافی اور تلافی کے طریقے کو سمجھنے کے لیے اس وعظ کا مطالعہ از حد مفید ہے۔

زیرِ نظر وعظ ان تین مواعظ میں سے ایک ہے جن کے متعلق حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ جو میرے تین مواعظ پڑھ لے گا ان شاء اللہ اسے اللہ تعالیٰ کی معرفت و محبت حاصل ہوجائے گی۔وہ تین مواعظ یہ  ہیں: ۱) استغفار کے ثمرات، ۲) فضائل توبہ، ۳)تعلق مع اللہ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates