News

Faizan e Sauhbat e Awlia

fفیضان صحبت اولیاء

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

معاشرہ فرد کی اکائیوں کانام ہے، فرد کا کردار ماحول سے متاثر ہوکر تشکیل پاتا ہے، جیسا ماحول ہوتا ہے ویسا فرد اور پھر معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ ثابت ہوا کہ صحبت انسانی کردار کی تشکیل کا بنیادی عنصر ہے۔اسلام میں صحابی اس صحبت یافتہ طبقہ کو کہتے ہیں جس کو صحبتِ نبوی حاصل ہوئی۔ صحابی ہونے کی شرط یہ ہے کہ کسی مسلمان نے حالتِ ایمان میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت  اور اس کا خاتمہ بھی ایمان پر ہی ہو۔ معلوم ہوا کہ محض صحبت یافتہ ہونا بھی اتباعِ کامل کی دلیل نہیں اس کے لیے فیض یافتہ ہونا بھی ضروری ہے۔ یعنی جس کی صحبت حاصل ہو اس کی دل و جان سے اتباع بھی کرتا ہو۔

عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا یہ وعظ ’’فیضانِ صحبتِ اولیاء‘‘اہل اللہ کی صحبت کی ضرورت اور ان سے فیض حاصل کرنے کے طریقوں پر مشتمل ہے۔ اس وعظ پر عمل کرکے اخلاق، اعمال اور کردار کی بہتری کے لیے علمِ شریعت کی روشنی میں فیضانِ صحبتِ اولیاء سے فیض یافتہ ہوا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates