News

Dil e Shakista ki Qimat

phpThumb_generated_thumbnailjpg00دل شکستہ کی قیمت

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

جس کو اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں سے نوازتے ہیں اس کا غم بھی اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ بن جاتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ حالت غم میں بھی شریعت کے احکام پر اللہ کی رضا کے لیے عمل کرتا ہے چناں چہ اس پر اللہ تعالیٰ کی وہ رحمت نازل ہوتی ہے جو اس کے غم کو ہلکا کردیتی ہے۔ غم سے مراد ہر وہ چیز ہے جس سے انسان کو تکلیف ہو، چاہے کسی مصیبت اور بیماری سے ہو یا کسی گناہ مثلاً نامحرم سے نظر بچانا ہو۔

شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ اپنے وعظ ’’دل شکستہ کی قیمت‘‘ میں بیان فرماتے ہیں کہ جب انسان کسی حسین شکل سے نظر بچاتا ہے تو اس عمل سے قلب کو تکلیف پہنچتی ہے، دل کہتا ہے کہ اس حسین کو دیکھ لو اور عقل کہتی ہے کہ اس سے نظر کی حفاظت کرنا اللہ کا حکم ہے۔ چناں چہ اس کشمکش سے قلب کو نہایت تکلیف ہوتی ہے۔ حضرت اقدس نے قرآن و حدیث کے دلائل سے ثابت کیا ہے کہ جو دل اللہ کے لیے غم اٹھاتا ہے اس کو اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت کے وہ عظیم الشان انعامات عطا فرماتے ہیں جن کو کوئی احاطۂ تحریر و بیاں میں نہیں لاسکتا

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates