News

Adaab e Ishq e Rasool S.A.W

AW073-frontآداب عشق رسول ﷺ

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی عالی مرتبت ذاتِ مبارک کو اللہ تعالیٰ نے جو عزت اور فضیلت بخشی ہے مخلوقات میں سے کوئی اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ اگر اللہ تعالیٰ آداب محبت نبوت سے آگاہ نہ فرماتے تو ایسی اعلیٰ، ارفع اور مقدس ہستی کی محبت کا حق ادا کرنا کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتا تھا۔ اللہ تعالیٰ کے دربار میں محبت نبوی کی دو قسمیں ہیں، ایک مقبول اور دوسری غیر مقبول ان دونوں محبتوں کا معیار اتباع سنت اور مخالفت سنت ہے۔ اللہ اور رسول سے محبت اگر سنت کے خلاف ہے تو ہرگز مقبول نہیں بلکہ باعث پکڑ ہے۔

شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’آداب عشق رسول‘‘ میں قرآن پاک اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں عشق رسول کے اہم مسئلہ کو نہایت واضح انداز میں بیان فرمایا ہے کہ عشق میں حدود شریعت سے نکل جانا اللہ کے نزدیک پسندیدگی کا نہیں بلکہ پکڑ کا باعث ہے۔ مسلمانوں کے قلوب میں ہر حال میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق پر ان کی عظمت اور خشیت کا غلبہ ہونا چاہیے تاکہ وہ حد سے گزر کر بدعات اور گناہ کبیرہ میں مبتلا نہ ہوجائیں

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates