News

Azeez aqarib ky huquq

AW069-frontعزیز و اقارب کے حقوق

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو آپس میں مل جل کر رہنے کے لیے ایسے نایاب اصول عطا فرمائے ہیں جن کی مثال دینے سے دنیا عاجز ہے۔ اولاد پر ماں باپ کے حقوق ہوں یا شوہر اور بیوی پر ایک دوسرے کے یا سسرال سے متعلق حقوق ہوں، اسلام ان کی ادائیگی کے ایسے احسن طریقے بتاتا ہے جو مثالی معاشرہ کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور ان پر عمل کرنے والوں کی دنیا جنت کا نمونہ بن جاتی ہے۔

شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’عزیز و اقارب کے حقوق‘‘ میں مسلمانوں کےنسبی اور سسرالی رشتے داروں کے حقوق سے متعلق نہایت قیمتی نصائح بیان فرمائی ہیں۔ حضرت اقدس نے احادیث مبارکہ کی روشنی میں ان رشتے داروں سے قطع رحمی کرنے کے جرم کے بارے میں سخت تنبیہ بھی فرمائی ہے۔ اس وعظ کو خاندان اور برادری سے شرعی اصولوں کے مطابق تعلقات بحال کرنے اور ان تعلقات میں بگاڑ سے بچانے کے لیے نہایت مددگار ثابت پایا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates