News

Asli Peer Ki Pehchan

cvcvاصلی پیرکی پہچان

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

ارے معاشرہ میں جعلی پیری مریدی کے زور پکڑنے کی اصل وجہ دین کے علم سے لاعلمی ہے۔ ان جعلی کنکروں پتھروں میں اصلی ہیرے موتی تلاش کرنا نہایت ضروری کام ہے۔ پہچان کا یہ مرحلہ طے کرنے میں عارف باﷲ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اﷲ علیہ کا یہ وعظ نہایت کارآمد ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس کتاب کے مطالعہ سے سچے اﷲ والوں کی پہچان نصیب ہوتی ہے۔ اس کتاب کے ذریعہ شریعت کی روشنی میں سچے اﷲ والوں کے متعلق جو آگاہی فراہم کی گئی ہے وہ ان لوگوں کی آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہے جو اﷲ والوں کے وجود کے منکر ہیں یا تصوّف کو غیر ضروری سمجھتے ہیں۔ حالانکہ حقیقتِ حال یہ ہے کہ تصوّف شریعت کے مقابل کوئی علیٰحدہ مذہب نہیں ہے بلکہ شریعت کے احکامات پر محبت کے ساتھ عمل کرانے کے ذریعہ کا نام تصوّف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates