News

Alamaat e Wilayat

11علامات ولایت

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

آج کے اس دور میں جبکہ دین کے نام پر نت نئے فتنہ و فساد عام کیے جارہے ہیں علمِ شریعت کی روشنی میں راہِ اعتدال پر چلنے اور رہنمائی کرنے والوں کی شناخت گو مشکل کام ضرور ہوگیا ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔آج بھی اللہ کے ایسے اولیاء موجود ہیں جو فسق کو مولیٰ کے عشق سے بدل رہے ہیں، فاسقِ لیلیٰ کو عاشقِ مولیٰ بنارہے ہیں۔

عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا شمار بھی اپنے وقت کے اکابر اولیاء میں ہوتا ہے۔ حضرت اقدس کی ذاتِ بابرکات کی صحبتوں سے لاکھوں انسانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں واقع ہوئیں۔

حضرت اقدس نے اپنے اس وعظ ’’علاماتِ ولایت‘‘ میں ولی کامل کی کچھ علامات بیان فرمائی ہیں جو اولیاء کرام کو پہچاننے میں نہایت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس وعظ میں قرآن و سنت سے ثابت ان نیک اعمال اور تقویٰ کی ترغیب بھی دی گئی ہے جن کو اختیار کرکے  ہر مسلمان اللہ کا دوست اور ولی بن سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates