News

AhlULLAH aur Siraat-e-mustaqeem

AW021-frontاہل اللہ اور صراط مستقیم

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

بغیر کسی رہنما کے دنیا کا معمولی سفر طے کرنا بھی بہت مشکل اور بعض صورتوں میں ناممکن ہوتا ہے۔ جنت کا راستہ جو بے انتہا طویل اور انتہائی دشوار گذار ہے اسے کسی رہنما کی رہمنائی کے بغیر عبور کرنا کیسے ممکن ہے؟ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انبیاء کرام کو دنیا میں بھیجا تاکہ وہ لوگوں کو جنت کا راستہ طے کرنے والے اعمال اور اس راستہ کا توشہ حاصل کرنے کے طریقے بتائیں۔

شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’اہل اللہ اور صراطِ مستقیم‘‘ میں قرآن پاک اور احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں بیان فرمایا  ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جنت کا راستہ کن لوگوں کی رہبری میں طے کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ حضرت والا نے اس وعظ میں ان لوگوں کا تفصیل سے ذکر فرمایا ہے جن کی اتباع کرنے سے جنت کا راستہ طے کرنا نہایت آسان ہی نہیں بلکہ مزیدار بھی ہوجاتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates