News

Ahle muhabbat ki shaan

AW094-frontاہل محبت کی شان

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

جو لوگ دین اسلام کو (نعوذ باللہ)چھوڑ دیتے ہیں یا دین سے دور ہوجاتے ہیں ایسے لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتے ہیں کہ ہم ان مرتدین (بے وفاؤں) کے بدلے میں ایک نئی قوم لائیں گے جس سے اللہ محبت کرے گا اور وہ اللہ سے محبت کرے گی۔ یہاں اللہ تعالیٰ نے بے وفاؤں کے بدلے میں محبت کرنے والوں کا ذکر فرمایا ہے۔ ان اہل محبت میں صحابہ کرام اور ان کے بعد اولیاء اللہ بدرجۂ اولیٰ شامل ہیں۔

شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد ِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’اہل محبت کی شان‘‘ میں ارشاد فرمایا ہے کہ کسی کےمرتد ہونے کی واحد وجہ مرتدین کی صحبت اور ان سے میل جول رکھنا ہوتی ہے۔ اسی لیے ہمارے اکابر اولیاء فرماتے ہیں کہ جب فرصت ملے اہل محبت اللہ والوں کی صحبت میں جاؤ کیوں کہ ان کی صحبت کی برکت سے ہی اللہ کی محبت ملتی ہے۔اور اہل محبت کبھی مرتد نہیں ہوتے کیوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مرتدین کے مقابلے میں لائے ہیں، اگر وہ بھی مرتد ہوجائیں تو مقابلہ کیا ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates