News

Aasar e Muhabbat e Elahia

AW119-frontآثار محبت الٰہیہ

حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نور اللہ مرقدہ

انسانیت کی معراج وزارت، صدارت یا حسن و جمال اور نام و شہرت نہیں اللہ تعالیٰ سے خاص تعلق ہے۔ یہ تعلق دو چیزوں سے ملتا ہے یعنی اعمالِ صالحہ اور تقویٰ۔ ان دونوں چیزوں کا کمال درجہ پر حصول ایک ہی ذریعہ سے ہوتا ہے اور وہ ہے صحبتِ اہل اللہ۔ یعنی ان لوگوں سے تعلق قائم کرنا جو اعمالِ صالحہ اور تقویٰ اختیار کیے ہوئے ہیں اور جنہوں نے اپنے کسی بڑے بزرگ سے تعلق قائم کیا ہو یہاں تک کہ یہ سلسلہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا ہو۔

عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اخترصاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے اس وعظ ’’آثارِ محبتِ الٰہیہ‘‘ میں اہل اللہ کی صحبتوں کے فیوض و  برکات بیان کے ساتھ ساتھ ان اعمال  و آداب کا ذکر بھی فرمایا ہے جو اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ جن کے ذریعہ انسانیت کی معراج یعنی تعلق مع اللہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates